بھلوال : پٹرول پمپ پر ڈکیتی، سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

Bhalwal

Bhalwal

بھلوال (جیوڈیسک) بھلوال میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گجرات روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ پر تین مسلح ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر پٹرول پمپ کے عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، جس پر سیکورٹی گارڈز نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے نامعلوم ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر ڈیڈ ہاؤس پہنچا دیا۔