بھمبر کی خبریں 11.03.2013 — 12:32

آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیرکی وفات پر ان کے گھر بنڈالہ سماہنی میں جاکر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیرکی وفات پر ان کے گھر بنڈالہ سماہنی میں جاکر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی اور ان کے والد ماجد حاجی راجہ منیراللہ خان اور ان کے ماموں وسسر ڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات راجہ اظہراقبال سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنرراجہ ثاقب منیر نہایت ہی قابل دیانتدار، لائق افسر اور بہت اچھے منتظم تھے ۔ انھوں نے اپنی خداداصلاحیتوں کے بل بوتے پر نہ صرف سول سروس بلکہ پورے آزادکشمیرمیں اپنا اور اپنے خانداد کا نام روشن کیا۔ مرناتوہرشخص نے ہے لیکن راجہ ثاقب منیر کی موت نے جس طرح پورے آزادکشمیرکوسوگوارکیا وہ ان کا اخلاق حسنہ تھا ان کی وفات سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ آزادکشمیر کا یہ خطہ ایک اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک انسان اور افسر سے محروم ہوگیاہے۔انھیں جتنابھی خراج عقیدت پیش کیاجائے کم ہے۔ سابق وزیراعظم کے ہمراہ سابق ممبرکشمیرکونسل حمیدپوٹھی، سابق امیدواراسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری محمدرزاق، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور امجداقبال چوہدری اور پیپلزپارٹی کے دیگرافراد تھے۔ جنھوں نے بھی ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیر کے اوصاف حمیدہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااور سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیرکے سیکرٹری اطلاعات وانفارمیشن ٹیکنالوجی شوکت مجید ملک نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیرجن خداداد صلاحیتوں کے مالک
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیرکے سیکرٹری اطلاعات وانفارمیشن ٹیکنالوجی شوکت مجید ملک نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیرجن خداداد صلاحیتوں کے مالک اور اعلیٰ پائے کے منتظم آفیسر تھے ان جیسی صلاحیتیں سول سروس میں کم ہورہی ہیں۔ انھوں نے اپنی مختصرعمراور سروس میں مشکل سے مشکل ٹاسک کو نہایت ہی خوش اسلوبی سے پوراکرکے سول سروسز کے افسران کے لیے خدمت کی نئی سمت متعارف کروائی ہے اس سمت پرپورااترنا دیگرافسران کے لیے بڑاچیلنج ہے ان کی وفات سے خطہ ایک فرض شناس بہادر خوبصورت اور خوب سیرت افسرسے محروم ہوگیاہے جوخود توچلاگیا لیکن سب کو افسردہ کرگیا۔ اللہ تعالیٰ انھیںاپنے جواررحمت میں جگہ دے۔ سیکرٹری اطلاعات وانفارمیشن ٹیکنالوجی شوکت مجید ملک ڈپٹی کمشنرراجہ ثاقب منیر کے گھربنڈالہ میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پر سماہنی چوکی کے صحافیوں، صدرسید مظہرحسین جعفری، سینئرصحافی راجہ غلام محی الدین، صدر راجہ ساجد، ڈاکٹرمحمداسحاق، راشد راج،امجد عزیز کاشر کے علاوہ دیگرپریس نمائندگان اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اطلاعات شوکت مجید ملک نے حاجی راجہ منیراللہ خان اور مرحوم کے ماموں ڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات راجہ اظہراقبال سے کہاکہ راجہ ثاقب منیر سول سروس میں وہ روشن ستارہ تھا جس نے پورے آزادکشمیرکے عوام کو اپنی طرف متوجہ کیاہواتھا۔ آزادکشمیرکی حکومت ،بیوروکریسی کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت نے بھی راجہ ثاقب منیر کی خداداد صلاحیتوں کا جس طرح اعتراف کیاہے اس سے مرحوم کے خاندان کا سرفخر سے بلند ہے۔ موت اٹل حقیقت ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن جس طرح ڈپٹی کمشنرراجہ ثاقب منیرکی شہادت کے بعد اآزادکشمیر کے لوگوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کرکے کیاہے اس کے مثال نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنرنیلم راجہ ثاقب منیرکی وفات پر ان کے آبائی گائوں بنڈالہ میں آکر اظہارتعزیت کرنے والوں کا تانتا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرنیلم راجہ ثاقب منیرکی وفات پر ان کے آبائی گائوں بنڈالہ میں آکر اظہارتعزیت کرنے والوں کا تانتا۔ پہلے روز کی طرح آزادکشمیر اور پاکستان سے سینکڑوں لوگ روزانہ ان کے گھر پر انھیںخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ تعزیت کرنے والوں میں آزادکشمیرکے وزیر زراعت وامورحیوانات سرداراخترحسین ربانی، آزادکشمیرہائی کوٹ کے جج جسٹس چوہدری منیر، چیئرمین احتساب بیورو سردار رفیق محمود ،شریعت کورٹ کے جج جسٹس مشتاق حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ راشدمجید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ راشد نسیم، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ عبدالمجید، ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق مسعود، آزادکشمیر نیوس پیپرایسوسی ایشن کے صدر وسینئرصحافی عامرمحبوب، سابق ڈائریکٹر زراعت مرزاخالد محمود، ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر اورنگزیب ، ایس ای مظفرآباد اسلم اعوان، ایکسین خواجہ مسعود، اسلام آباد سے راجہ عارف خان، راجہ عمرخان، پیپلز پارٹی شہیدبھٹو کے صدر چوہدری منیرحسین ایڈووکیٹ، ممتاز قانون
دان راجہ محمدزبیر ایڈووکیٹ، حافظ ارشد ایڈووکیٹ، سینئرسحافی راجہ ممتاز خان، ڈپٹی کمشنر نیلم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد کے سٹاف سمیت دیگرافراد شامل تھے۔ جنھوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لیے دعاکی اوران کے والد ماجد حاجی راجہ منیراللہ خان اورماموں ڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات راجہ اظہراقبال خان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرراجہ ثاقب منیرکوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ، وفاقی وزیررانا فاروق سعید اور ایم پی اے ندیم اصغرکائرہ نے جیل سپرنٹنڈنٹ راجہ امجد ارشاد کی وفات
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ، وفاقی وزیررانا فاروق سعید اور ایم پی اے ندیم اصغرکائرہ نے جیل سپرنٹنڈنٹ راجہ امجد ارشاد کی وفات پر ٹیلی فون کرکے ان کے بیٹے راجہ حسیب امجداور ان کے چچا وزیراعظم آزادکشمیرکے سابق پولیٹیکل سیکرٹری راجہ فیاض خان سے اظہار تعزیت کیااور نھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپرنٹنڈنٹ جیل راجہ امجدارشادکی وفات پر آزادکشمیرکے وزیرجیل خانہ جات راجہ واجدالرحمان، افسر چوہدری غلام یاسین نے ان کے گھربڑھنگ جاکرفاتحہ خوانی کی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپرنٹنڈنٹ جیل راجہ امجدارشادکی وفات پر آزادکشمیرکے وزیرجیل خانہ جات راجہ واجدالرحمان، ممبرکشمیرکونسل راجہ بابرعلی ذوالقرنین ، ایس ایس پی بھمبرسردارمحمدالیاس، ایس پی شہریارسکندر،چیف افسر چوہدری غلام یاسین نے ان کے گھربڑھنگ جاکرفاتحہ خوانی کی اور سوگوارخاندان سے اظہارافسوس کیا۔ اس موقع پر وزیرحکومت راجہ واجد الرحمان نے سپرنٹنڈنٹ جیل راجہ امجدارشادکی انتظامی صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک باصلاحیت آفیسر تھے۔ انھوں نے ہمیشہ قانون وضوابط کی پاسداری کی اور ڈسپلن کو ترجیح دی مرحوم جن اوصاف حمیدہ کے مالک تھے اللہ تعالیٰ ان کو جوارحمت میں جگہ عطافرمائے اور پسماندگان کوصدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپرنٹنڈنٹ جیل راجہ امجدارشادکی رسم قل 12 مارچ منگل کے روز ان کے آبائی گائوں بڑھنگ ضلع بھمبرمیں دن گیارہ بجے اداکی جائے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپرنٹنڈنٹ جیل راجہ امجدارشادکی رسم قل 12 مارچ منگل کے روز ان کے آبائی گائوں بڑھنگ ضلع بھمبرمیں دن گیارہ بجے اداکی جائے گی مرحوم کے صاحبزادے راجہ حسیب امجد اور چچا راجہ فیاض خان نے مرحوم کے تمام دوست واحباب کو شرکت کی دعوت دی ہے۔