بھمبرکی خبریں 11.04.2013

ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت سردار فراز خان سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی منعقد ہوا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت سردار فراز خان سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی منعقد ہوا اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعدد فیصلہ جات کیے گئے جن میں سب ڈویژن مجسٹریٹ اور چیئرمین سب پرائس کنٹرول کمیٹی کو اپنے اپنے علاقہ جات میں لالہ موسیٰ ،کوٹلہ اور سماہنی چوکی کی منڈیوں کیساتھ تقابلی جائزہ لینے کے بعد سبزی ،فروٹ اور پولٹری کی ریٹ لسٹیں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ فروٹ اور سبزی کی قیمتوں میں توازن رکھنے کیلئے بھمبر شہر کے اندر سبزی اور فروٹ منڈی کے قیام کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور منڈی کے قیام کے حوالہ سے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریٹ بلدیہ کو ہدایات جاری کی گئی کہ شہر میں دودھ فروخت کرنے والے سیلزمین سے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری سے رزلٹ لیا جائے اور مضر صحت دودھ ثابت ہونے پر دودھ فروش کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ ذبح خانہ میں ذبح شدہ جانوروں کے گو شت پر ویٹنری ڈاکٹرکی مہر لازمی قرار دی گئی اس موقع انہوں نے کہاکہ شہر میں گیس ری فلنگ میں ملوث دوکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ری فلنگ مشینیں ضبط کرکے گیس والی دوکانیں سیل کر دی جائیں گی ڈاکٹر تصور چیمہ ،چوہدری شبیر احمد نائب ناظم زراعت ،راجہ محمد اقبال صدرچیمبر آف کامرس ،چوہدری محمدضمیر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،نزاکت حسین چوہدری افسر مال ،شیخ محمد اسلم،چوہدری حق نواز ایس ڈی ایم سماہنی ،چوہدری ضیاء الرحمن ،عزیز احمد ،عاطف اکرم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرتا کوٹ جیمل اور بھمبر تا سماہنی روڈ کی تعمیر میں تاخیر کسی صورت برادشت نہیں کرینگے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرتا کوٹ جیمل اور بھمبر تا سماہنی روڈ کی تعمیر میں تاخیر کسی صورت برادشت نہیں کرینگے محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار پی سی ون کیمطابق کام مکمل کریں جن سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر یا فنڈز کہیں اور شفٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم شدید احتجاج کرینگے ان خیالات کااظہار چوہدری محمد ادریس ،چوہدری محمد اکر م ،حاجی محمد شریف ،چوہدری عنایت اللہ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مین سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لاکھوں کی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں مٹی ،گرد وغبار سے سانس اور گلے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں پیدل چلنا ،بچوں کا سکولوں میںجانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار سڑکوں پر بجری ،پتھر اور خاکہ ڈال کر لمبی تان کر سو گئے ہیں محکمہ شاہرات نئے نئے کاموں کے ٹینڈراور ورک آرڈر جاری کر رہا ہے جبکہ پہلے سے جاری مین سڑکوں کی تعمیر مکمل نہیں ہو رہی ہے حکومت ،محکمہ شاہرات نے اگر ان سڑکوں کے فنڈزکہیں اور شفٹ کیے یا پھر پی سی ون کیمطابق پری مکس تار کول نہ ڈالی یا تعمیر میں تاخیر ی حربے استعمال کیے تو ہم اس کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے بلکہ شدید احتجاج بھی کرینگے اور بھمبر کی تمام مین سڑکوں کو بند کرکے ہڑتال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے آمدہ الیکشن میں مقابلہ جمہوری قوتوں اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان ہو گا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے آمدہ الیکشن میں مقابلہ جمہوری قوتوں اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان ہو گا انشاء اللہ کامیابی جمہوری قوتوں کی ہوگی پاکستان کے اندر جمہوریت کو بحال کرنے اور اس کے تسلسل کو جاری رکھنے میں پیپلزپارٹی کا کلیدی کردار ہے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر و وزیراعظم آزادکشمیر کے کورآرڈینیٹر ڈاکٹرمحمد امتیاز چوہدری آف سوکاسن نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی
عوامی اور جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی پاکستان کے اندر آمریت کے خاتمہ اور جمہوری تسلسل کو بحال رکھنے کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنان کی لازوا ل قربانیاں ہیں جبکہ ن کی بنیاد اور پرورش ایک فوجی آمر نے کی ہے آمریت کی گود میں پلنے والی جماعت جمہوریت میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی آمدہ الیکشن میں اصل مقابلہ جمہوری قوتوں اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان ہو گا اور پاکستان کے جمہوریت پسند عوام جمہوری قوتوں کے حق میں فیصلہ دینگے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 11مئی کو جمہوری قوتوں کو فتح نصیب ہو گی اور پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں کے اندرحکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوتھ ونگ کے کارکنان مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوتھ ونگ کے کارکنان مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے سبز ہلالی پرچم تلے نوجوان متحد ہو کر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرینگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر کے مرکزی راہنما مدثر اقبال بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی یوتھ مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہے یوتھ ونگ کے کارکنان مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے متحرک ہو چکے ہیں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی انتخابی مہم میں یوتھ ونگ کے کارکنان بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں گے اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے سردھڑ کی بازی لگا دینگے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جتنی مضبوط ہو گی اتنا ہی پاکستان مضبوط ہو گا اورمضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر مقیم کشمیری بھی مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ دیں گے کیونکہ میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو مشکلات اور بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اور مسلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات ،امنگوں اور آرزوؤںکیمطابق حک کرواسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان
اور آزادکشمیر کی یوتھ سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہو کر اپنے قائد میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے 11مئی کو پاکستان کے اندر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور اسکی کامیابی میں یوتھ ونگ کلیدی کردار ادا کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکے کلاتھ ڈپو کے مالکان نے اپنے حقوق اور تحفظ کیلئے تنظیم بنالی حاجی عبدالقدیر چوہدری کو صدرجبکہ فیصل جاوید چوہدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرکے کلاتھ ڈپو کے مالکان نے اپنے حقوق اور تحفظ کیلئے تنظیم بنالی حاجی عبدالقدیر چوہدری کو صدرجبکہ فیصل جاوید چوہدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا کلاتھ یونین کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرینگے نومنتخب عہدیداران کا اعلان تفصیلات کیمطابق بھمبرکے کلاتھ فروشوں نے بھمبر شہر میں کلاتھ ڈپو پرآئے روز ہونے والی چوریوں کی روک تھام اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے کلاتھ یونین نے ممبران نے اتفاق رائے سے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرلیا جس کیمطابق صدر حاجی عبدالقدیر ،سینئر نائب صدر راجہ محمد رزاق ،نائب صدر عبدالحمید بیگ ،نائب صدر دوم چوہدری محمد سلیم ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل جاوید ،سیکرٹری مالیات قاضی قیصر زمان کو منتخب کر لیا نومنتخب عہدیداران نے کلاتھ یونین کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرنے کا عہد کیا بھمبرشہر میں کلاتھ ہاؤسز پر ہونے والی چوری کے سراغ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کاعزم کیا۔