بگ باس سیزن ۔8 کے شرکا کے نام سامنے آ گئے

Big Boss

Big Boss

بالی وڈ (جیوڈیسک) بگ باس کے شرکا میں اداکارہ شویتا سالوے ، کرشمہ تانا ، ماڈل سونالی راوت ، اور چوتھے سوشانت دیوگیکر ہیں۔ شویتا سالوے کو آخری بار فلم خطروں کے کھلاڑی میں دیکھا گیا تھا ، جب کہ ہپ ہپ ہرے جیسے شوز میں بھی کام کر چکی ہے۔

ٹی وی سٹار کرشمہ تانا نے ٹی وی کی مشہور سیریل ، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سے شہرت حاصل کی۔ سونالی راوت مشہور ماڈل ہے جو کنگ فشر کے کیلنڈر پر بھی چھپ چکی ہے۔ رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ کے بعد بھی اس کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

اس طرح سلمان خان کے علاوہ چار شرکا کے نام سامنے آ چکے ہیں جو متنازعہ بگ باس شو میں شریک ہو رہے ہیں۔ سلمان نے پہلے اس کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا تھا ، اور اپنی جگہ شاہ رخ خان کا نام متبادل کے طور پر پیش کیا تھا ، تاہم بعد میں وہی چنے گئے ہیں۔