رسیلات زر 9 ماہ میں 11 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ (جولائی تا مارچ) میں 11.9 فیصد کے اضافے سے 11 ارب 58 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات موصول ہوئیں، گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 10 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کی ترسیلات موصول ہوئیں تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ مالی سال 14 کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر ، سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 3391.27 ملین ڈالر، 2288.92 ملین ڈالر، 1820.91 ملین ڈالر، 1632.21 ملین ڈالر، 1357.73 ملین ڈالر اور 318.94 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جولائی تا مارچ 2013 کے دوران ان ممالک سے بالترتیب 2979.31 ملین ڈالر، 2085.94 ملین ڈالر، 1636.66 ملین ڈالر، 1434.97 ملین ڈالر، 1195.86 ملین ڈالر اور 269.04 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 772.8 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے 752.04 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔