شہرت کا بھوکا نہیں، ہمیشہ ملک کیلیے کام کیا، استاد سلامت علی

Ustad Salamat Ali

Ustad Salamat Ali

کراچی (جیوڈیسک) صدارتی ایوارڈیافتہ بانسری نواز استاد سلامت حسین نے کہاہے کہ میرے فنی کئریئرمیں میرے ساتھ میرے گھر والوں اور پاکستانی عوام نے بے حد تعاون کیا میں ان خوش نصیب فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہوں۔

جن کا نام دنیا بھرمیں اپنے فن کے حوالے سے مقبول ہے ان خیالات کااظہار انھوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ مجھے کبھی شہرت کی بھوک نہیں رہی جب بھی کام کیا اپنے ملک کانام روشن کرنے کے لیے کیا انکا مزیدکہنا تھاکہ نئے فنکارمحنت کر رہے ہیں مگر جلدی شہرت حاصل کرناچاہتے ہیں میں انھیں یہ مشورہ دونگا کہ وہ اپنے شعبے میں دیانت داری سے کام کرتے رہیں۔