بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے ساتھ بڑا حادثہ پیش آ گیا

 Vicky Kaushal

Vicky Kaushal

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل کے ساتھ ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وکی کوشل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس سے ان کا جبڑا ٹوٹ گیا۔ حادثے کے فوری بعد انھیں ہسپتال منتقل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کی اور 13 ٹانکے لگائے۔

وکی کوشل خود تو سامنے نہیں آئے لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کے ساتھ ہوئے اس دردناک حادثہ کی خبر معلوم ہوئی ہے۔ ترون آدرش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذرہعے اس حادثہ کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے لکھا کہ وکی کوشل ڈائریکٹر بھانو پرتاپ سنگھ کی فلم کیلئے شوٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے وہ حادثہ کا شکار ہو گئے۔ انہیں فورا اسپتال پہنچایا گیا۔

یہ حادثہ 18 اپریل کو گجرات میں ایک جہاز پر ایکشن سین شوٹ کرنے کے دوران پیش آیا تھا۔ انھیں یہ چوٹ اس وقت لگی جب ایک دروازہ ان کے اوپر اچانک گر پڑا۔