بریڈ فورڈ میں ایمبولینس اور کار کے درمیان تصادم میں 5 افراد زخمی

Bradford

Bradford

لندن (جیوڈیسک) شمالی انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ میں ایمبولینس اور کار کے درمیان تصادم میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ بریڈ فورڈ کے علاقے مینگھم لین میں سینٹ میری روڈ پر پیش آیا۔ حادثے میں اسپورٹس کار مکمل طور تباہ ہو گئی جبکہ ایمبولینس میں سوار افراد بھی زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے زخمیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم ذرائع کے مطابق اسپورٹس کار 24 سالہ پاکستانی نژاد نوجوان چلا رہا تھا۔ جو خود بھی زخمی ہوا ہے۔