برازیل، بیراج ٹوٹنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

Brazil Incident

Brazil Incident

برازیل (جیوڈیسک) برازیل میں معدنی کان کے تل چھٹ کا اخراج کرنے والے بیراج کے ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہو گئی ہے۔

برازیل میڈیا کی خبروں کے مطابق امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس حادثے سے ہلاکتوں کی تعداد 99 سے بڑھ کر 110ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی تعداد 238 ہے جب کہ ہلاک شدگان میں سے 71 کی شناخت ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اس بات کا دعوی کیا گیا ہے معدنی فرم وال کی جانب سے 800 ملین ریال کا ہرجانہ ادا کرنے کے لئے مختص کردہ رقم کو حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس المیہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے احتجاجی مظاہروں کے بعد اٹارنی جنرل کے دفتر نے تحقیقات کے دائرہ کار میں مذکورہ فرم اور جرمن انسپیکشن فرم کے ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔

دوسری جانب 13 ملین مکعب میٹر تل چھٹ کے شہری آبادی میں پھیلنے کا موجب بننے والے اس المیہ کے بعد حکومت برازیلی نے ملک کے تمام بیراجوں کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔