برازیل : پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، بچہ جاں بحق، 10 مکانات تباہ

Brazil

Brazil

برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں پانی کی مرکزی پائپ لائن ٹوٹ گئی، پانی کے تیزبہاو سے دس مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ایک بچہ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ریوڈی جنیرو میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے پانی کی تیز دھار 20 میٹر بلندی تک پہنچ گئی۔

شہر کے علاقے کیمپو گرناڈا میں پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے 10 مکانات تباہ ہو گئے اور ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ علاقے میں کئی فٹ پانی جمع ہونے سے متعدد گاڑیاں بھی ڈوب گئیں۔ واقعے کے بعد متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر بند کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔