اٹلی : میلان میں ہوا کے بگولوں نے درجن بھر لوگوں کو زخمی کر دیا

Italy

Italy

میلان (جیوڈیسک) اٹلی کے صوبے میلان میں ہوا کے بگولوں نے درجن بھر سے زائد لوگوں کو زخمی کر دیا۔ میلان کے علاقے ٹریزو سلادا اور گریزاگومیں ہوا کے بگولوں کے موبائل فون سے بنی ویڈیو میں محفو ظ کر لیا گیا۔

ایف ٹو ایف تھری کی شدت سے آنے والے بگولوں نے کئی مکانات اور عمارتوں کو متاثر کیا۔ متعدد مقامات سے بجلی کے نظام میں خلل کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ بگولوں میں گردو غبار اور گنداڑتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔