اٹلی : میلان میں بگولوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد زخمی

Italy

Italy

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے صوبے میلان میں ہوا کے بگولوں نے درجن بھر سے زائد لوگوں کو زخمی کر دیا۔ میلان کے علاقے ٹریزو سلادا اور گریزاگو میں بگولوں کو موبائل فون سے بنی ویڈیو میں محفو ظ کر لیا گیا۔

ایف ٹو ایف تھری کی شدت سے آنے والے بگولوں نے کئی مکانات اور عمارتوں کو متاثر کیا۔ عمارتوں کے شیشے توڑ ڈالے اور کئی مقامات پر بجلی کے نظام میں خلل پڑا۔اس ویڈیو میں بگولوں میں گردو غبار اور گند اڑتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔