بر طانیہ میں 50 فٹ بڑے طوطے کا ماڈل نمائش کیلئے پیش

Parrots

Parrots

لندن (جیوڈیسک) بر طانوی شہر لندن میں 50 فٹ بڑے طوطے کا ماڈل کرین کی مدد سے لٹکا کر عام نمائش کیلئے پیش کر دیا ہے۔

طو طا اس ماڈل میں مردہ حالت میں ہے جسے اس شو کی مناسبت سے لوگوں سے آن لائن ووٹنگ کرواکر منتخب کیا گیااور پھر تین آرٹسٹوں نے دو ماہ کے عرصے میں اسے فائبر گلاس اور فوم سے بنا کر حتمی شکل دی۔

عوامی گزر گاہ پر لٹکا یہ طوطا نا صرف پروگرام کی تشہیر کر رہاہے بلکہ یہاں سے آنے جانے والے افراد بھی اس کے ساتھ کھڑے ہو کر تصاویر بنوا رہے ہیں۔