اناڑی خاتون ڈرائیور جیپ سمیت سوئمنگ پول میں جا گری

Swimming Pool

Swimming Pool

اوہائیو (جیوڈیسک) گرمیوں کے موسم میں سوئمنگ پول میں تیراکی کرنا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن یہاں تو ڈرائیور نے جیپ سمیت تیراکی کا لطف اٹھایا ہے۔

جی ہاں امریکی ریاست اوہائیو کے ایک گھر میںپول پارٹی جاری تھی کہ اچانک ایک خاتون ڈرائیور بے قابو جیپ کے ساتھ داخل ہوئی اور سوئمنگ پول میں جا گری۔

خاتون ڈرائیور کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا لیکن جیپ باہر نکالنے کیلئے ریسکیو اداروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے کرین کی مدد سے جیپ کو باہر نکالا۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا البتہ اناڑی خاتون ڈرائیور نے منچلوں کی پارٹی تہس نہس کرڈالی۔