برونسن کی رہائی ترک قانون کی بالادستی کا ثبوت ہے: رجب طیب ایردوان

 Rajab Tayyip Erdoğan

Rajab Tayyip Erdoğan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ امریکی پادری اینڈریو برونسن کی رہائی کا فیصلہ ترک عدالتوں کی غیر جانبداری کا ثبوت ہے۔ صدر ایردوان نے اس بات کا جواب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئٹر پیغام کے تناظر میں دیا۔

ایردوان نے کہا کہ اس رہائی کے نتیجے میں امید ہے کہ دو طرفہ تعاون میں فروغ ہوگا اور دہشتگرد تنظیموں پی کے کے،داعش اور وائ پی جی کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری رہے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ میں برونسن سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں اور صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ازمیر کی عدالت نے جاسوسی اور دہشتگرد تنظیم سے رابطے کے الزامات سے امریکی پادری اینڈریو برونسن کورہا کرنے کا حکم دیا تھا۔