سی آئی اے نے افغان صدر کو ڈالروں سے بھرے تھیلے دیے: امریکی اخبار

Dollars

Dollars

کابل (جیوڈیسک)امریکی اخبارنے انکشاف کیاہے کہ سی آئی اے نے افغان صدر حامد کرزئی کو ڈالروں سے بھرے تھیلے دیے۔ نیویارک ٹائمزنے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے نے دس برسوں میں کرزئی حکومت کوتھیلوں میں چھپاکر لاکھوں ڈالردیے، صدر حامد کرزئی کے 2002سے 2005تک چیف آف اسٹاف رہنے والے خلیل رومان کے مطابق سی آئی اے سے ملنے والی رقم کو گھوسٹ منی کہاجاتاتھا۔

اخبارلکھتاہے کہ ممکنہ طورپراس میں سے کچھ رقم القاعدہ اورطالبان کے خلاف جنگ لڑنے والے قبائلی سرداروں اورسیاست دانوں میں تقسیم کی گئی ہوگی تاکہ اورجنگ جاری رکھ سکیں۔

اخبارکے مطابق سی آئی اے نے افغانستان میں رشوت اور بدعنوانی کے ذریعے خودکوطاقتوراور مضبوط بنانے کی بھی کوشش کی تھی تاہم اصل حقیقت کیاہے یہ معلوم نہیں ہوسکاہے۔اس بارے میں امریکی یا سی آئی اے کے حکام نے تردید یا تصدیق کرنے سے گریزکیا ہے۔