کابینہ اجلاس، عافیہ صدیقی کی رہائی سمیت 18 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

Aafia Siddiqui

Aafia Siddiqui

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دی گئی سفارشات سمیت اٹھارہ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے وزارت داخلہ کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔

ان میں کونسل آف یورپی کنونشن کے تحت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھانے کی سفارش شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں فیڈرل سروس ٹریبونل ایکٹ میں ترمیم، اور کوریا کے ساتھ ملزموں کی حوالگی کے معاہدوں اور مالدیپ، یمن اور چین کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں جرمنی کے ساتھ مالی، ترکی کے ساتھ سیکیورٹی جبکہ سعودی عرب کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں تعاون کی سمری منظور کی جائے گی۔