کینیڈا، جاپان اور برطانیہ میں شدید برفباری، 40 افراد ہلاک

Snowfall

Snowfall

واشنگٹن (جیوڈیسک) کینیڈا، جاپان اور برطانیہ میں شدید برفباری سے 40 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ صرف جاپان میں 1650 افراد زخمی ہوگئے۔

نئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ شمالی یورپ اورشمالی امریکا کے موسم کا تعین کرنے والا اہم سسٹم بدل رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان سے کینیڈامیں تباہی جاری ہے۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ مشرقی کینیڈا میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جاپان میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ ہوائی اور زمینی ٹریفک تعطل کا شکار ہے۔

ٹوکیو میں گذشتہ ہفتے آنے والے برفانی طوفان کے باعث 27 سینٹی میٹر برف پڑی ہے جو کہ 45 سال کے بعد شدید ترین برف باری ہے۔ ادھر برطانیہ میں شدید برفباری سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

جبکہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں جہاں ایک روز قبل پھسلن کے باعث تقریباً 100 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں، تاحال ہائی وے کوکلیئر نہیںکیا جا سکا۔ ایک تحقیق کے مطابق موسم بدلنے والے جیٹ اسٹریم سسٹم نے ایک لمبا راستہ اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے موسم طویل مدت کے لیے ایک جیسا رہتا ہے۔