کرک : انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

Kirik

Kirik

کرک (جیوڈیسک) کرک میں انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر فتح شیریں کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی۔

حادثے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال کرک منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ کوچ میں سوار افراد تخت نصرتی سے کوہاٹ جارہے تھے۔