کپتان کو ان کے وعدے یاد کراتے رہیں گے : اسفند یار ولی

Asfandyar Wali

Asfandyar Wali

پشاور (جیوڈیسک) اے این پی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ انتخابی جلسہ میں اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ کپتان کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد کراتے رہیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ڈیرہ جیل پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے حکمرانوں کو حکومت کا حق نہیں رہا۔

نشتر ہال میں اے این پی، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ بنوں جیل پر حملے کے بعد کپتان نے ہم سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہا کہ پرانے پاکستان میں ہمارے وزرا ہر موقع پر پہنچتے تھے اور جنازوں میں بھی شریک ہوتے تھے۔

لیکن پی ٹی آئی کے نئے پاکستان میں کہیں وزیر نظر نہیں آتا۔ یہ لوگ اپنے ایم پی اے کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوتے ۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ ان کے صوبائی صدر مرکزی صدر کا حکم تک نہیں مانتے۔ کپتان کو زرداری کے دو عہدوں پر اعتراض تھا لیکن اپنی پارٹی میں دو عہدے جائز لگتے ہیں۔ جلسے میں عمران خان کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری امور میں مداخلت قابل مذمت ہے۔