پشاور: سٹیفن چوکی کو اُڑانے کی کوشش

پشاور: سٹیفن چوکی کو اُڑانے کی کوشش

پشاور: سٹیفن چوکی کو اُڑانے کی کوشش، ملزم شعیب اختر نے اعتراف جرم کر لیا۔ خیبرایجنسی کی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کے انکشافات۔

.....................................................

جہاز کے ٹائروں میں پرندے کی موجودگی، پرواز روک دی گئی

اسلام آباد: جہاز کے ٹائروں میں پرندے کی موجودگی پر پرواز پی کے دو سو گیارہ روک دی گئی۔ پرواز پی کے دو سو گیارہ دبئی جا رہی تھی۔ ایئرپورٹ ذرائع

.....................................................

فرینٹیر موڑ کے مدرسے میں دھماکے سے زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

کراچی: فرینٹیر موڑ کے مدرسے میں دھماکے سے زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی، جاں بحق بچے کی عمر دس سال اور نام عامر ہے۔ اسپتال ذرائع

.....................................................

کراچی: میمن گوٹھ لنک روڈ سے چار افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ لنک روڈ سے 4 افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں لنک روڈ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ لاشوں کے قریب سے 9 ایم ایم اور […]

.....................................................

لاہور: راوی پل پر دو افراد چھریوں کے وار سے قتل

لاہور: راوی پل پر دو افراد چھریوں کے وار سے قتل، پولیس

.....................................................

چنیوٹ: آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر جاں بحق

چنیوٹ: نواحی علاقے ڈانگرہ میں آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر جاں بحق، ایک بچہ لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ذرائع

.....................................................

سیشن عدالت کے حکم پر نو سالہ بچے کے خلاف درج مقدمہ خارج

لاہور: سیشن عدالت کے حکم پر نو سالہ بچے کے خلاف درج مقدمہ خارج، عمر اکمل کی شادی میں قانون کی خلاف قرزی پر نو سالہ بچے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

.....................................................

جنوبی وزیرستان: گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ

جنوبی وزیرستان: ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا۔ دھماکہ خیزمواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

.....................................................

راولپنڈی: دس سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا گیا

راولپنڈی: بہار کالونی میں دس سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ بچی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، اسپتال ذرائع۔

.....................................................

بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور، بجلی بند کرنا جرم ہے سندھ میں بجلی بند کرنے والوں کو گرفتار کر سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کا لوڈشیڈنگ، بجلی واجبات پر مشترکہ مفادات کونسل جانے کا اعلان۔

.....................................................

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حامد میر کمیشن کی سماعت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حامد میر کمیشن کی سماعت، تین رکنی بینچ کے روبرو حامد میر کے بھائی عامر میر نے بیان قلمبند کر دیا۔ کارروائی ان کیمرہ ہو رہی ہے، میڈیا نمائندوں کو داخلے کی اجازت نہیں۔

.....................................................
.....................................................

کراچی : ڈیفنس میں مسافر بس الٹ گئی

کراچی : ڈیفنس میں مسافر بس الٹ گئی

کراچی: ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب مسافر بس الٹنے کے باعث بچے اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 9 افراد […]

.....................................................

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب کا دورہ، جنرل رحیل شریف کی سعودی حکام سے ملاقتیں ہونگی، پاک سعودی عرب تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔ ذرائع

.....................................................

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ختم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔ وزیر داخلہ چودھری […]

.....................................................

کراچی: سائٹ ایریا فرنٹیئر موڑ کے قریب دھماکہ

کراچی: فرنٹئیر کالونی میں ایک مدرسے پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ کراچی کے مومن آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں فرنٹئیر کالونی کی ایک مسجد اور مدرسے کے قریب زور دار دھماکا ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس […]

.....................................................

خصوصی عدالت: فروغ نسیم کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی اجازت

خصوصی عدالت نے فروغ نسیم کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی اجازت دیدی۔

.....................................................

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سلامتی کی صورتحال پر اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سلامتی کی صورتحال پر اجلاس جاری، اجلاس میں قومی، داخلی اور علاقائی سلامتی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

.....................................................

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، عسکری ذرائع، پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش، بھارتی فوج کی ایک ہفتے میں سیزفائر کی دوسری بار خلاف ورزی ہے۔

.....................................................

ریفائنریز سے فیول سپلائی متاثر ، کراچی، کوئٹہ ایئر پورٹس پر فراہمی بند

ریفائنریز سے فیول سپلائی متاثر ، کراچی، کوئٹہ ایئر پورٹس پر فراہمی بند۔ پی آئی اے سمیت دیگر طیاروں کو دوسرے ایئر پورٹس سے فیول لینے کی ہدایت۔

.....................................................

خیر پور: محبوب کلہوڑو میں پولیس نے پانچ گھروں کو آگ لگا دی

خیر پور: محبوب کلہوڑو میں پولیس نے پانچ گھروں کو آگ لگا دی، متاثرین کا الزام۔ بااثر افراد کے کہنے پر پولیس کا خواتین اور بچوں پر مبینہ تشدد۔

.....................................................

کراچی : شفیق تنولی پر حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

کراچی : شفیق تنولی پر حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت پی آئی بی تھانے میں درج کیا گیا۔

.....................................................

کراچی: گڈاپ ٹاؤن میں ایک اور پولیو وائرس کا کیس رپورٹ

کراچی: گڈاپ ٹاؤن میں ایک اور پولیو وائرس کا کیس رپورٹ، زرائع۔ سات ماہ کے عمران میں پولیو وائرس کی تصدیق، زرائع۔

.....................................................

مردان: پیش امام کی تقرری کا تنازع کئی دنوں سے جاری تھا

مردان: پیش امام کی تقرری کا تنازع کئی دنوں سے جاری تھا۔ پیش امام کی تقرری پر فائرینگ، باپ دو بیٹوں سمیت قتل۔