چوہدری محمد سروررحمانی امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 94 اور عبدالرزاق گجر امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 89کی محمد ریاض فتیانہ کے حق میں دستبردار ہونے کی افواہیں

چوہدری محمد سروررحمانی امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 94اور عبدالرزاق گجر امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 89کی محمد ریاض فتیانہ کے حق میں دستبردار ہونے کی افواہیں سازشیں افواہیں پھیلاکر اپنی کامیابی کے دعوے کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں پہلے بھی میرے ووٹروں کو گمراہ کیا گیا۔

اب بھی جھوٹی افواہیں پھیلاکر مذموم مقاصد کی تکمیل کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد سروررحمانی امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 94نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا یہ کیسی سیاست ہے جس میں اپنے ہی ووٹروں کو گمراہ کرکے جھوٹی افواہیں پھیلاکر نہ صرف انہیں دھوکے میں رکھا جارہاہے۔

بلکہ حلقہ این اے 94کے ووٹروں کو جھوٹ فریب دھوکہ دہی کی سیاست کے ذریعے گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹس لے انہوںنے کہا ہم نے فتح شکست سے بے نیازہوکر سیاست کے میدان میں قدم رکھا اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ شکست خوردہ سیاستدانوں کے مقابلے کے لیے میدان میں موجود ہے۔

ہمارے الیکشن سے دستبردار کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر ہمارے مخالفین 11مئی سے پہلے ہی اپنی شکست کو تسلیم کرچکے ہیں عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار میدان عمل میں قدم رکھا اپنا مشن جاری رکھیں گے اس موقع پر راشد صدیق نواب کاٹن والے بھی ہمراہ تھے۔