محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاء گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء پر افسوس کا اظہار

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاء گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن دیہاڑے سابق وزیر اعظم کے بیٹے کا اغواء حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

فوری طور پر علی حیدر گیلانی کو بازیاب کروایا جائے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر کی طرف سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ 11مئی کو ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے اسی روز پاکستان کے مستقبل کا تعین ہو گا اور دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی اپنے بہتر مستبل کے لیے تبدیل چاہیتے ہیں۔

یا پھر وہی لوٹ مار کا دور دوبارہ لا کر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل تاریک کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے آج پاکستان کی عوام سے ملک کی خوشحالی اور عوام کی فلاح بہبود کے لیے میزائل کو کامیاب کروانے کی درخواست کرتے ہیں۔

کیونکہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانا ہماری ذمہ داری تھی جسے ہم نے ایمانداری اور جرئات سے نبھایا اب پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ مخلص اور محب وطن قیادت کو اپنے ووٹ کی طاقت کامیاب کریں۔