چاڈ کے امن و استحکام کے خواہاں ہیں: شہزادہ محمد بن سلمان

Prince Muhammad bin Salman

Prince Muhammad bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افریقی ملک چاڈ کے سابق مقتول صدر ادریس الدیبی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چاڈ کی عوام سے صدر کے مجرمانہ قتل پر تعزیت کی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے چاڈ کی عبوری عسکری کونسل کے چیئرمین جنرل محمد ادریسی کو ٹیلیفون کرکے ان کے والد کے قتل پر ان سے تعزیت کی۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چاڈ میں امن واستحکام کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چاڈ کے ساتھ ہے۔ صدر الدیبی کے قتل کے واقعے پر ہم سب کو صدمہ پہنچا۔

دونوں‌رہ نماوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب چاڈ کی عبوری عسکری کونسل کے چیئرمین جنرل محمد ادریس الدیبی نے سعودی ولی عہد کی طرف سے اظہار ہمدردی پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ صدر ادریس الدیبی کو چند روز قبل شورش زدہ علاقے میں دورے کے دوران باغیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے تھے۔ اس کے بعد ان کے بیٹے 37 سالہ محمد ادریس الدیبی کو 14 رکنی عبوری کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔