کورونا سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین ناگزیر ہیں، جرمن چانسلر

Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں نافذ کی جانے والی نئی پابندیوں کا احترام کریں۔ اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نئے قواعد ’سخت‘ ہیں لیکن اس عالمی وبا پر قابو پانے کی خاطر یہ ناگزیر تھے۔

ان قوانین کے تحت ملک کے جس علاقے میں بھی کووڈ کے کیسز زیادہ ہوں گے، وہاں سخت حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے جائیں گے۔

سخت تر پابندیوں میں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو شامل ہے جس پر سب سے زیادہ اعتراض کیا جا رہا ہے۔

جرمنی میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد تینیس لاکھ ہو چکی ہے جبکہ اکاسی ہزار سے زائد افراد موت کے مُنہ میں بھی جا چکے ہیں۔