چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن سمیت 5 اداروں کے کنٹریکٹ سربراہ فارغ

PNSC

PNSC

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن سمیت پانچ اداروں کے کنٹریکٹ سربراہوں کو فارغ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اڑتیس میں سے پچیس وزارتوں اور ڈویژنز نے تفصیلی رپورٹ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دی جبکہ مزید کنٹریکٹ افسروں کی فہرست ایک دو روز تک وزیراعظم کو پیش کر دی جائیگی۔

جن پانچ اداروں کے سربراہوں کو فارغ کیا گیا ہے ان میں نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین وائس ایڈمرل ریٹائرڈ محمد شفیع، چیئرمین پوسٹ قاسم اتھارٹی کراچی، بریگیڈیر ریٹائرڈ سعید احمد خان، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ سلیم احمد مینائی، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ اظہر شمیم اور سیکریٹری جنرل پاکستان نیشنل کمیشن فاریونیسکو افتخار حسین شامل ہیں۔