خانیوال میں غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی قتل

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال میں باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹی اور بیوی کو قتل اور 2 بیٹیوں کو شدید زخمی کر دیا۔ موضع قتال پور کے حیات کی بیٹی فراست نے پسند کی شادی کی تھی۔ اب اس کی دوسری بیٹی آسیہ بھی اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی جس سے اس کا والد خوش نہیں تھا۔

ملزم حیات نے گھر میں سوئی بیوی اور تینوں بیٹیوں پر فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیوی اور یٹی دس سالہ مہوش موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو بیٹیاں فراست اور آسیہ شدید زخمی ہوئیں۔ انہیں تشویش ناک حالت میں خانیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔