چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: لیگی سینیٹرز نے آنے والی کالز ریکارڈ کرلی ہیں، مریم

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ن لیگ کے سینیٹرز کو فون کالز آرہی ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمار ے سینیٹرز کو کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے امیدوار کو ووٹ نہ دیں ۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا ہےکہ ن لیگ کے بعض سینیٹرز نے یہ ٹیلی فون کالز ریکارڈ کرلی ہیں۔