چمن: کار اور بس میں تصادم ، 7 افراد جاں بحق

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) چمن میں سید حمید پل کے قریب کار اور بس کے تصادم سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ار ایک زخمی ہوگیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر سید حمید پل کے قریب بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، جاں بحق ہونیو الوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

جب کار موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والی بس سے ٹکر ا گئی، جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔