تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی تبدیلیاں ظاہر ہوگئی ہیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

پشاور (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی تبدیلیاں ظاہر ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دی گئی 1.6 ارب ڈالر کی امدادی رقم درحقیقت کیری لوگر بل کا حصہ ہے، جو امریکی مطالبات نہ ماننے پر روک دی گئی تھی۔ پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ تبدیلیوں کا دعوی کرنے والو ں کی تبدیلیاں ظاہر ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے پہلے ملک میں کوئی آئین نہیں تھا اور نہ ہی عوام کی سوچ کو اہمیت دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدلیہ نے آمروں کا ساتھ دیا جبکہ ملکی موجودہ صورت حال ضیا الحق کا کیا دھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پوری دنیا پر حکومت کرنے کے لیے پاکستان کوآگ میں دھکیل رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دی گئی 1.6 ارب ڈالر کی امدادی رقم حقیقت میں کیری لوگر بل کا حصہ ہے جو امریکی مطالبات نہ ماننے پر روک دی گئی تھی۔