چارسدہ میں دھماکے سے 1شخص جاں بحق،11 زخمی

Charsadda

Charsadda

چارسدہ(جیوڈیسک) چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کے دوران دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کے سر ڈھیری بازار میں اس وقت دھماکا ہوا۔

جب اے این پی کے امیدوار محمد احمد خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں دکانداروں سے ملاقاتیں کررہے تھے، دھماکے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

پولیس کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ اے این پی کے امیدوار محمد احمد خان پی کے 17 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔