چارسدہ: دستی بم سے حملہ ، دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر کے دو خواتین سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شب قدر کے علاقے سروکلئی میں رات گئے نامعلوم افراد ایک گھر میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

بم کے پھٹنے سے گھر میں موجود دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔