چوہدری عابد رضا سے چوہدری رزاق بہاد راور میاں افضال کونسلر سنت پورہ، طارق دھوریہ ظہیر دھوریہ کی ملاقات

Meeting

Meeting

کوٹلہ ارب علی خان : سالار قافلہ چوہدری عابد رضا سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار چئیرمین یونین کونسل دھوریہ مشتاق بہادر کے بھائی سابق کونسلر چوہدری رزاق بہاد راور میاں افضال کونسلر سنت پورہ ،طارق دھوریہ ، ظہیر دھوریہ کی ملاقات ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے گروپ،سنگ دھڑے اور خاندان سمیت امیدوار این اے 71چوہدری عابد رضا کی حمائیت کا اعلان۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین یونین کونسل دھوریہ افتخار حیدر ،وائس چیئرمین یوسی بہورچھ شاہد انور ایڈووکیٹ، کونسلر اعجاز تارڑ سدوال اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ چوہدری عابد رضا کے قافلے میں شمولیت اختیارکرنے کو موقع پر چوہدری مشتاق بہادر کا کہنا تھاکہ ہم چوہدری عابد رضا کا الیکشن پورے دلجمعی کے ساتھ لڑیں گے اور انشااللہ چوہدری عابد رضا کو ریکار ڈووٹوں سے کامیابی دلائیں گے۔

کوٹلہ ارب علی خان( ) چوہدری ظفر اقبال منڈیر کا امیدوار پی پی33چوہدری شبیر احمد کی حمایت کا اعلان ۔ یہ اعلان انہوں نے چوہدری شبیر احمد کے منڈیر یونین کونسل کلیوال سیداں کے دورے پر کیا۔ اس موقع پر چوہدری شبیر احمد کے ہمراہ چیئرمین لالہ افضل، ڈاکٹر مشتاق، چوہدری عبدالعزیز کولی، عبدالخالق کولی، چوہدری اسد نعیم گجر، زلفی بٹ و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ہم انشااللہ چوہدری شبیر احمد کی کمپین ڈور ٹوڈور چلائیں گے اور چوہدری شبیر احمد کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی دلائیںگے۔

کوٹلہ ارب علی خان( )چوہدری عابد رضا کی سربراہی میں ڈیرہ کوٹلہ پر کوٹلہ کے معززین کی جمعہ کو منعقد ہونے والے اکٹھ کے حوالے سے خصوصی میٹنگ۔کوٹلہ سمیت تمام حلقے میں الیکشن کمپین کو تیز اور موثر بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں حافظ صغیر احمد، حاجی بشیر احمد، قاری انیس الرحمان، چوہدری آصف مرہانہ ، ملک وقار، ملک زوالفقار بھٹو، ڈاکٹر شوکت پہاڑے، چوہدری عاطف ، انعام بٹ، چوہدری بشارت، چوہدری مشتاق، حافظ اعجاز، چوہدری منور لنگڑیال، لالہ اشرف سپرا، حاجی غفور، میاں شبیر ، تصدق بٹ، سجاد ڈار، مرزا لطیف، بائو سہیل ودیگر شامل تھے۔