چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی کا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ ہفتہ کے روز شاہ فیصل ٹائون کا تفصیلی دورہ

کراچی : چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی کا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ ہفتہ کے روز شاہ فیصل ٹائون کا تفصیلی دورہ انسداد تجاوزات ،علاقائی ترقی اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر شاہ فیصل ٹائون میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اس حوالے سے شاہ فیصل میں افسران و ملازمین نے ہفتہ کی تعطیل کے باجود معمول کے مطابق شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا سلسلہ جاری رہا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے عوامی آمد و رفت میں مشکلات کے ساتھ صفائی وستھرائی اور علاقائی ترقیاتی کاموں میں بھی رکاوٹ کا باعث ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ بلا تفریق سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور اس سلسلے میں حائل عوامی دشواریوں کا فی الفور خاتمہ یقینی بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے محکمہ سنیٹریشن کو ہدایت کی کہ تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی کے امور کی انجام دہی کو بہتر بنا یا جائے اور خصوصی صفائی مہم کے دوران کچرا کنڈیوں کی صفائی کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کو مکمل نگرانی میں یقینی بنا یا جائے۔

Shah Faisal Twon

Shah Faisal Twon