کراچی: بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا پکڑا گیا، لوگوں کا تشدد

Accused

Accused

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے رہائشیوں نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور شہر کا گشت کراکر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھان سعید آباد کی اوڈھانو جمالی کالونی کی رہائشی صائمہ خاصخیلی کو ریلوے کالونی کا رہائشی عبد الرحمٰن اغوا کر کے سیم نالے کے قریب لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، لڑکی کی چیخ و پکار پر لوگوں نےدرندہ صفت عبدا لرحمٰن اوڈھانو کو پکڑ لیا۔

لوگوں نے ان کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا اور شہر کا گشت کرایا بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے، صائمہ کے والد نے عزیز خاصخیلی نے کہا کہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، بھان سعید آباد پولیس کے ایس ایچ اواشرف شاہانی نے کہا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کے خلاف زنا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔