خیرپور: مسلح افراد کی فائرنگ سے تاجر قتل

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) کے علاقے پیر جو گوٹھ میں بس اسٹاپ کے قریب خیرپور سے پیر جو گوٹھ جانے والے بسکٹ کے تاجر 35 سالہ محمد عثمان منگریجو پر گھات لگائے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ خیرپور جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، موقع پر موجود لوگوں نے نوجوان کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قریبی اسپتال پہنچایا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

بعد ازاں ورثا کی مدد سے گو ٹھ صادق کانہر میں پولیس نے کھوجی کتوں سے ملزمان کا سرغ لگا لیا جس پر کتوں نے ملزمان کے گھروں پر جا کر ڈیرے ڈال دیے جہاں سے پولیس نے پانچ افراد کو اپنی حراست میں لے لیا۔