چلڈرن ھسپتال لاڑکانہ سے13 روز قبل اغوا کیا گیا بچہ بازیاب

Children Hospital Larkana

Children Hospital Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) چلڈرن اسپتال لاڑکانہ سے13 روز قبل اغوا کیے گئے نو مولود بچے کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر غریبو مقام کالونی کے ایک مکان پر چھاپا مار کر نومولود بچے کو بازیاب کرایا گیا۔ گرفتار خاتون ممتاز بیگم نے بتایاکہ اس کا کوئی بیٹا نہیں تھا۔

اس لیے اس نے ایک لیڈی ڈاکٹر کو 10 ہزار روپے دے کر اس سے کسی کا نومولود بچہ گود لے لیا۔پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ بازیاب کرائے گئے بچے کو اس کے والدین نے شناخت کر لیا ہے تاہم پولیس نے بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرا نے کے لیے اعلی حکام سے اجازت مانگ لی ہے۔