چلڈرن لٹریچر فیسٹیول : پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے سٹال میں لوگوں کی گہری دلچسپی

لاہور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں منعقدہ دو روزہ چلڈرن لٹریچر فیسٹیول میں اپنا معلوماتی سٹال لگایا۔ اس موقع پر فیسٹیول میں شریک لوگوں، طالب علموں اور ان کے والدین نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے سٹال میں گہری دلچسپی لی۔اس سٹال کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے شعبہ ابلاغ عامہ کے نمائندوں نے سٹال کا دورہ کرنے والے لوگوں میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا اور انہیں فائونڈیشن کی تعلیمی کارکردگی کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کیا۔ن

مائش کے دوران طالب علموں کو پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مفت تعلیمی ماڈل کے بارے میں دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔