بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم دینا ہمارا مشن ہے، رانا مبشر اقبال

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما اور کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے گذشتہ روزاپنے جاری بیان میں کہا کہ صحت اور تعلیم میں حکومت پنجاب نے مثالی اقدامات کئے، ہر سرکاری ہسپتال میں مریض کو مفت ادویات مل ری ہیں، اسی طرح شعبہ تعلیم میں ٹھوس اقدمات کئے ہیں۔

بچوں اور بچیوںکو معیاری تعلیم دینا ہمارا مشن ہے اورمعیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کی تربیت انتہائی ضروری ہے ـ انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کا براہ راست تعلق بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم دینے سے ہے ـ انہوں نے کہا کہ اساتدہ پاکستان کے روشن مستقبل کے معمار ہیں اورانہیں عزت اور وقار دیں گے ـ سکولوں میں 80 ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کر لیا گیا ہے ـانہوںنے کہا کہ سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 8 ارب روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔

رانا مبشر اقبال نے کہا کہ شریف خاندان نے اس ملک کے لئے وہ کچھ کیا جوکوئی دوسر اسیاسی خاندان نہ کرسکا ، مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی اور اب ن لیگ کے قائدین سے ہی سوالات کئے جارہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زبانی کلامی یا باتوں سے کچھ نہیں ہوتا کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن شریف خاندان نے اس ملک کے لئے سب کچھ کیا۔ انہوںنے کہاکہ محنت سے قومیں بنتی ہیں،جرمنی اور جاپان کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں اورنیت نیک ہوتو خدا بھی مدد کرتا ہے۔ہمیں نیک نیتی، محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ محنت، محنت اور صرف محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ تاریخ سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے والی قومیں کامیاب ہوئی ہیں اور ہمیں بھی ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اور اپنی قوم اور معاشرے کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔

شعبہ نشرواشاعت
03226390480