چلی : ہڑتال کے دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

Chile

Chile

چلی (جیوڈیسک) میں یونین گروپ کی طرف سے ملک گیر ہڑتال کے دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ لاکھ افراد نے ملک گیر ہڑتال کے دوران مظاہروں میں شرکت کی اور حکومت کی طرف سے ملازمین پر ٹیکس اصلاحات نافذ کرنے کے خلاف نوے فیصد ملازمیں نے کام چھوڑ کر مظاہروں میں بھرپور شرکت کی۔

احتجاج کے دوران ٹریفک کا نظام سخت متاثر ہوا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ مظاہرے میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور شفاف اور جدید نظام تعلیم رائج کرنے کا مطالبہ کیا۔