چین نے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

Missile

Missile

چین(جیوڈیسک) نے زمین سے فضا سے خلا میں دس ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔بیجنگ مغربی چین سے لانچ کیا جانے والا یہ راکٹ نما میزائل زمین کے مدار میں برقی مقناطیسی شعاعوں کا جائزہ لے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے۔ یہ میزائل زمین کے مدار میں گردش کرتے مصنوعی سیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،، جس پر انہیں تشویش ہے۔ چین نے وضاحت کی ہے کہ اس کا یہ راکٹ خالصتا سائنسی مقاصد کے لئے ہے۔