چین: کورونا وائرس 2 ہزار 945 جانیں نگل چُکا ہے

China Corona Virus

China Corona Virus

ہوبئے (اصل میڈیا ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 945 تک پہنچ گئی ہے۔

چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق وباء کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 125 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کووِڈ۔ 19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 945 تک پہنچ گئی ہے تو دوسری طرف صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والوں کی تعداد بھی 47 ہزار 204 افراد کے ساتھ بہتری دکھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔ 19 چین کے صوبہ ہوبئے کے شہر ووہان سے 12 دسمبر کو اُبھرا اور مختصر مدت میں نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پھیل گیا جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔