چین : سرکاری گودام میں آ تشزدگی، ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت کا غلہ جل گیا

China Fir

China Fir

چین (جیوڈیسک) بیجنگچین میں سرکاری گودام میں لگنے والی آگ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا غلہ جل کر راکھ ہو گیا۔ چینی ٹیلی وژن کے مطابق ہیلونگ جیانگ میں واقع سرکاری گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

جس سے گودام میں رکھا 53 ہزار ٹن غلہ جل گیا۔ گودام میں مکئی اور چاول ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔