چین: اٹھانوے فٹ کی بلندی پر رولر کوسٹر میں پھنسے 11 افراد کو بچا لیا گیا

China

China

چین کے ایک پارک میں اٹھانوے فٹ کی بلندی پر رولر کوسٹرمیں پھنسے گیارہ افراد کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ یہ کہاوت ایک بار پھر اس وقت درست ثابت ہوئی۔

جب چین میں تیزرفتار رولر کوسٹر اچانک رک گئی اور اس میں سوار گیارہ افراد اٹھا نوے فٹ کی بلندی پر پھنس گئے۔ مشین آپریٹر نے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چار گھنٹے کی تگ و دو کے بعد کرین کے ذریعے پھنسے ہوئے لوگوں کوبحفاظت اتارلیا۔