چین، اومی کرون کا پہلا مقامی کیس سامنے آگیا

China Omicron

China Omicron

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) چین کے شہر بیجنگ میں اومی کرون کا پہلا مقامی کیس سامنے آ گیا ہے۔

انتظامیہ نے متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے تقریباً ڈھائی ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے ہیں جبکہ مریض کا کمپاؤنڈ اور دفتر سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورونا کا اومی کرون ویرینٹ تیزی سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے لگا ہے، ایک ہی دن میں بتیس لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکا میں آٹھ لاکھ، فرانس میں تین لاکھ اور بھارت میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

برطانیہ نے آج (پیر) سے 16 سے17 سال کے نوجوانوں میں کورونا بوسٹر ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں آسٹریا میں ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کی مجوزہ قانون سازی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ کیا۔