چین : پینٹاگون سے 3 گنا بڑی عمارت کا افتتاح، دنیا کی تمام سہولتیں موجود

Pentagon China

Pentagon China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں پینٹاگون سے 3 گنا بڑی اور دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا، جہاں دنیا کی تمام جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ چین کے صوبے سی چوان کے شہر چینگ ڈو میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کی عمارت پینٹاگون سے 3 گنا بڑی اس عمارت کا نام New Century Global Centre ہے۔

500 میٹر لمبی اور 400 میٹر چوڑی یہ عمارت 17 لاکھ میٹر کے فرش پر تعمیر کی گئی ہے، اس کمپلیکس میں 4 لاکھ میٹر رقبے پر مصنوعی سمندر کے ساتھ ساتھ دکانیں، دفاتر، یونیورسٹی کمپلیکس، کانفرنس روم، 2 کمر شل سینٹر، 2 فائیو اسٹار ہوٹل اور ایک آئی میکس سینما کی جگہ موجود ہیں۔