چین کا اشتراکی اقدار سے ہم آہنگ چرچ بنانے کا ارادہ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے محکمہ مذہبی امور کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ چین ملک میں عیسائیت کے فروغ کی حمایت کرتا ہے اور ایسا چینی عیسائی مذہب قائم کرسکتا ہے جو ملکی ثقافت اور اشتراکی اقدار سے مطابقت رکھتا ہو۔

وانگ زوان نے شنگھائی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں کہا کہ حکومت ملک میں عیسائیت کے فروغ کی حامی ہے لیکن چین کی عیسائی اقدار کو قومی حالات سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ ایک اندازے کے مطابق چین میں 23 سے 40 ملین لوگ پروٹسٹنٹ ہیں۔ واضح رہے کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کسی مذہب کو نہیں مانتی اور ماضی میں اس کے چرچ کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔

چین میں لوگوں کو صرف حکومت کی منظور شدہ جگہوں پر عبادت کرنے کی اجازت ہے۔ یاد رہے کہ چین کے یروشلم کے نام سے جانے جانیوالے شہر وان ژو میں ہر دسواں شخص عیسائیت کا پیروکار ہے۔