نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دورہ یو کرائن کیف حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے: راسموسن

Anders Fogh Rasmussen

Anders Fogh Rasmussen

کیف (جیوڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرائن کے تنازعے میں روس جس دہانے پر کھڑا ہے، اسے وہاں سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ نیٹو کی طرف سے کییف حکومت کی تائید و حمایت جاری رہے گی۔