چین ، فلپائن : سمندری طوفان سے تباہی ، امدادی کارروائیاں تیز

China, the Philippines

China, the Philippines

چین، فلپائن (جیوڈیسک) سمندری طوفان کی تباہی کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بھارت میں تیز بارشوں نے کئی افراد کو بے گھر کر دیا۔ شمال مشرقی چین میں بارشوں اور سیلاب نے کئی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔

فوج اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ فلپائن میں بھی سمندری طوفان اپنے پیچھے تباہی کی نئی کہانی رقم کر گیا۔ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ میں تیز بارشوں سے دریاں میں طغیانی آ گئی۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔