چین: طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

China

China

چین (جیوڈیسک) چین میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث نو افراد ہلاک اور دس لاپتہ ہوگئے۔ چین کے صوبے سی چوان میں شدید بارشوں کے باعث صورتحال کشیدہ ہوچکی ہے۔ اب تک نو افراد طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ دس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد شاہرائیں بلاک ہیں تاہم ریسکیو ٹیموں کی طرف سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ شدید بارشوں کی وجہ سے دریاں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک تجاوز کرچکی ہے۔ جس کے پیش نظر سینتالیس سو افراد کو محفوط مقام ہر منتقل کر دیا گیا ہے۔